لاچی میں شہری کی پراسرار ہلاکت سے علاقے میں خوف وہراس

لاچی میں شہری کی پراسرار ہلاکت سے علاقے میں خوف وہراس

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) گزشتہ روزفوت ہونے والے جاویدکی پراسرارموت سے خوف وہراس پھیل گیاڈی ایچ اوٹیم کی لاچی آمد،لاچی پایان کے تقریبا48سالہ جاویدجو بخارکی شکایت کے بعدپشاورراولپنڈی ہسپتالوں میں زیرعلاج رہا اورجانبرنہ ہوسکامرحوم کے بھائی افتاب کے مطابق انکی موت ڈینگی وائرس سے واقع ہوئی جس کے بعد علاقہ عوام میں تشویش پیداہوئی مشران کے مطالبے پر ڈی ایچ اوکوہاٹ آفس سے ڈاکٹرہارون اور امجدنے لاچی کے متاثرہ خاندان سے اس حوالے معلومات حاصل کی اگرچہ سردست دستاویزی ثبوت نہ ہونے پرڈینگی کی تصدیق نہ ہوسکی تاہم ڈاکترہارون نے اس موقع پر بتایاجب مرحوم کے خاندان کی طرف سے ٹریٹمنٹ فائل مل جائیگی توصورتحال واضح ہوجائیگی کونسلرحافظ داود،سماجی کارکنان کرامت حسین اور بشیرباچانے اخباری وساطت سے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حفظ ماتقدم کے طورپرلاچی میں ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے روک تھام کیلئے فوری طورپرخصوصی میڈیکل ٹیم بھیجی جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -