خیبر ایجنسی ایف سی کی کاروائیاں دہشتگردی کے18 سہولت کار گرفتار

خیبر ایجنسی ایف سی کی کاروائیاں دہشتگردی کے18 سہولت کار گرفتار

  

خیبرایجنسی ( آئی این پی ) فرنٹیئر کور نے خیبرایجنسی میں لنڈی کوتل اور گرد و نواح کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے 18 سہولت کار گرفتار کرلئے ، گرفتا رملزمان سے ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی ، اڑھائی کلو سونا اور ڈیڑھ کلو چاندی برآمد کرلی گئی ۔ ہفتہ کو ترجمان ایف سی کے مطابق لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 18 سہولت کار گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی ہے ۔ کرنسی میں ریال ، درہم ، ڈالر اور پاکستان روپے شامل ہیں ۔ ملزمان سے اڑھائی کلو سونا اور ڈیڑھ کلو چاندی بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ دہشتگرد رقم کو ہتھیار خریدنے اور دیگر کارروائیوں میں استعمال کرتے تھے ۔ ترجمان کے مطابق کارروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے

سہولت کار گرفتار

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -