سعودی عرب امام بارگاہ پر حملہ میں ہلاکتیں 11ہو گئیں، 6زخمی ہسپتال داخل

سعودی عرب امام بارگاہ پر حملہ میں ہلاکتیں 11ہو گئیں، 6زخمی ہسپتال داخل

القطیف (اے این این)سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں ایک امام بارگاہ پر حملہ ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی جبکہ 6زخمیون کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔ایک سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف کی سیھات میونسپلٹی کی حدود میں واقع ایک امام بارگاہ پر تین افراد نے مسلح حملہ کیا جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت11افراد ہلاک جبکہ 6دیگر زخمی ہوئے ۔سعودی عرب کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو حصار میں لے کر ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا۔ایک عربی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع سے بتایا ہے کہ حملے میں ابتدائی طورپرجاں بحق ہونے والے علی حسین السلیم، بثنیہ العباد، ایمن العجمی، عبدالستار ابو صالح اور عبداللہ الجاسم امام بارگاہ کے اندر موجود تھے جبکہ دیگر کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے الدمام شہر کی العنود کالونی سے امام بارگاہ تک آنے کے لئے ٹیکسی کرائے پر لی۔ سیھات کی الکوثر کالونی میں واقع امام بارگاہ کے پاس پہنچتے ہی ان تینوں افراد نے مسجد پر فائر کھول دیا۔مشرقی ریجن کے ہسپتال کے میڈیا ترجمان اسعد سعود نے بتایا کہ محکمہ صحت نے سیھات کی مسجد پر مسلح حملے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے تاکہ زخمیوں کا فوری علاج کیا جا سکے۔ حادثے میں جاں بحق وزخمی ہونے والوں کی تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول