اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتیں پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان
اسلام آباد(وحید ڈوگر سے )وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے اندھیر نگری چوپٹ راج پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام سرکاری افسران کے بعد شہر اقتدار میں غیر ملکیوں کی ٹارگٹ کلنگ نے سیف سٹی پروجیکٹ اورایس ایس پی اسلام آباد کے کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے بلند وبالا دعووں کا پول کھول دیا تھانہ آبپارہ کے علاقے میں کاکول اکیڈمی میں زیر تعلیم سعودی کیڈٹ کی پراسرار ہلاکت اور شہزاد ٹاون کے علاقے میں بر طانیہ سے آئی ہوئی فیملی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق سیکٹر جی سیون فور کے ایک گیسٹ ہاوس سے اٹھائیس برس کے نوجوان کی لاش ملی اسکے دوست نے پمز پہنچائی جہاں سے بعدازں اسے پولی کلینک منتقل کردیا گیاپولیس کے مطابق فواد شان نامی سعودی شہری اور کاکول اکیڈیمی میں ہڑھتا تھا لاش پر بظاہر کوئی زخم کا نشان نہیں ہے حتمی بات میڈیکل رپورٹ پر ہی بتا سکتے ہے ادھر تھانہ شہزاد ٹان کے علاقے میں برطانیہ سے آنے والے میاں بیوی کی گاڑی پر دو موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ شوہر زخمی ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہو گئے تھانہ شہزاد ٹاون کے ڈیوٹی محرر اعجاز کے مطابق فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا کوئی پٹاخے وغیرہ چلے ہیں