مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ‘ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ‘ روٹس پر صفائی

مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ‘ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ‘ روٹس پر صفائی

  

ملتان‘ وہاڑی ‘بارہ میل ‘ کوٹ ادو ‘ خانیوال ‘ تلمبہ ‘ گیلے وال ‘ لودھراں ‘ ہیڈ راجکاں ‘ مٹھن کوٹ ‘ روجھان ‘ مبارک پور ‘ رکن پور ‘ خان پور ‘ لیاقت پور ‘ رحیم یار خان ‘ لیہ ‘ چوک اعظم ( کرائم رپورٹر ‘ (بقیہ نمبر1صفحہ11پر )

سٹی رپورٹر ‘ نمائندگان ) محرم الحرام کے پیش نظر شہر شہر مجالس عزاء اور جلوس روٹس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات جاری ‘ ملٹری ‘ پولیس اور انتظامی افسران کے دورے ‘ روٹس پر لائٹنگ ‘ صفائی سمیت تمام انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ تفصیل کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران ملتان پولیس کے سیکیورٹی پلان اور ڈیوٹی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا ۔04محرم الحرام مورخہ 18اکتوبر 2015بروزہفتہ ضلع ملتان میں کل 11جلوس برآمد ہوں گے جبکہ156مجالس بھی منعقد کی جائیں گی جن میں سے 07جلوس اور 49مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے۔ ملتان پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں شہدائے کربلا کی یاد میں امام بارہوں پر گذشتہ روز 153مجالس عزاء منعقد ہوئیں جبکہ 10ماتمی جلوس برآمد ہوئے جبکہ آج 4محرم کو 156مجالس عزاء منعقد ہوں گی جس میں 49اے کیٹیگری،107بی کیٹیگری ہیں جبکہ 11ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جس میں 2 لائسنسی اور 9روائیتی ہوں گے مجالس عزاء کے موقع پر علماء کرام و زاکرین شہداء کربلا کی یاد میں خطاب کریں گے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران ابتدائی طبی امداد کے لیے محکمہ صحت اور ریسکیو1122کی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ موبائل ٹیمیں بھی ایمبولینس سروس سمیت محرم الحرام کے جلوسوں کے ساتھ رہینگی۔یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ بارہ میل سے نامہ نگار کے مطابق محرم کے حوالے سے روٹ پلان ترتیب دے دیا ہے، سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر شہری متبادل روٹ استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک جلیل عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبدالرحمٰن عاصم نے سرکل کے پانچوں تھانوں کوٹ ادو،سنانواں،محمود کوٹ ،دائرہ دین اور چوک سرور شہیدمیں مجالس اور جلوسوں کے راستوں کا معائنہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں،راستوں کی صفائی اور رات کو روشنی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں،لوڈ شیڈنگ کی صورت میں متبادل انتظامات بھی موجود ہیں۔ خانیوال سے بیورو رپورٹ ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق محرم الحرام کے دوران کسی بھی طرح غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائیگی ‘پولیس افسران اپنے اردگرد بھی کڑی نظر رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پویس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔بعدازاں انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور تین محرم الحرام کو ضلع بھر میں 3جلوس اور 114مجالس عزاء منعقد ہوئیں جن پر بھرپور سیکورٹی ڈیوٹی لگائی گئی اور 4محرم الحرام کو بھی 5جلوس اور 121مجالس ضلع بھر کے مختلف مقامات پر منعقد ہونگی جن کی سیکورٹی کیلئے بھی ڈیوٹی مکمل ہے ۔ تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق محرم الحرام پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تلمبہ شہر میں انتظامیہ نے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے۔ ایس ایچ اوتھانہ تلمبہ سردارافضل ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا ثبوت دیں اور شر پسند عناصر پرکڑی نظررکھیں۔ گیلے وال سے نامہ نگار کے مطابق محرم الحرام میں شر پسند عناصر سے سختی سے نپٹیں گے لوڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی 09/10 محرم کو ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ گیلے وال کے ایس ایچ او رانا محمد رئیس علی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او محمد شاہد نیا ز نے کہا ہے کہ ضلع لودھراں میں امن عامہ کے پیش نظر ایام محرم میں دیگر اضلاع کے شعلہ بیان مقررین میں سے خادم حسین ڈھلوں ، مولانا خادم حسین مظفر گڑھ، مولانا عبدالغفور ڈی جی خان، محمد افضل ملتان ، قاری خلیل احمد ڈیرہ اسماعیل خان ، محمد یوسف المعروف ٹوکے والا سرگودھا، علامہ ساجد علی نقوی راولپنڈی، غلام مصطفی المعروف ایٹم بم بہاول پور پر ضلع لودھراں میں داخلہ پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے 16مختلف مسالک کے علمائے کرام کی زبان بندی کی گئی ہے۔ان میں محمد احمد عثمان، سعید احمد کاظمی، سعید احمد عرف پہلوان، عبدالقادر گھلو، ملازم حسین ڈوگر، ناصر رضا، سید اصغر علی رضوی، منظور مگسی، غلام رسول بم، اقبال شاہ ، محمد اکرم بم، مظہر کلیار، فضل عباس، غضنفر عباس اور حسن عباس کے نام شامل ہیں۔ ہیڈ راجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہیڈراجکاں رانا قمرالزماں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کویقینی بنایا گیا ہے ۔مجالس کی سیکورٹی اور حفاظت پر جوان ڈیوٹی دے رہے ۔ جلوس کے روٹوں کو بالکل کلئیر کر دیا گیا ہے ۔ مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے مٹھن کوٹ میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا ۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ا سسٹنٹ کمشنر روجھان فاروق صادق نے امام بارگاہ حسینیہ روجھان کا دورہ کیا اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر روجھان سید سبطین حیدر بخاری پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر عبدالرؤف مزاری ہمراہ تھے۔ امام بارگاہ حسینیہ کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے امام بارگاہ کے منتظمین سید رضا شاہ شمسی، غلام مصطفی ، اور دیگر سے امام بارگاہ میں ہونے والے انتظامات کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے روجھان کے عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو کہ ہمہ وقت امام بارگاہ میں موجود رہتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے امام بارگاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایچ ا و روجھان کو ہدایات جاری کیں ۔ جبکہ ٹی ایم روجھان کو امام بارگاہ کی صفائی مذید بہتر کرنے کے لیے بھی احکامات دیے، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے شہر روجھان کا دورہ کیا اور مجالس کے روٹس کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے ٹی ایم او روجھان کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس سے ہر قسم کی تجاوزات فوری طور پر ختم کیے جائیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے ٹی ایم او روجھان سید سبطین حیدر بخاری نے شہر روجھان سے ہر قسم کی تجاوزات کا فوری خاتمہ کر دیا ۔ مبارک پور سے نامہ نگار کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید انسپکٹر اللہ یار سیفی نے تفتیشی آفیسران سب انسپکٹر محمد اشرف جلال خان،سب انسپکٹر محمد رفیق چانڈیہ ،سب انسپکٹر چوکی ہتھجی محمد اکرم وٹو ،سب انسپکٹر محمد شبیر ،وکٹم رسپانس آفیسر ASI خواجہ محمد آصف ،و دیگر ملازمین کو محرم الحرام کی ڈیوٹیوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے محر م ا لحرام میں امن و امان کو ہر برقرار رکھا جائے گا ۔ رکن پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ رکن پور میں محرم الحرام کے حوالے سے تھانہ رکنپور میں ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد نے کی جبکہ پاک آرمی کے آفیسران کے بھی خصوصی شرکت کی اور محرم الحرام میں رکن پور پاک آرمی کی خدمات لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض تھانہ رکن پور پولیس کے ایس ایچ او اختر عباس کمان کریں گے تھانہ رکن پور میں تفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے پولیس کی نفری طلب کی جائے گی جبکہ پاک آرمی کو کسی بھی ہنگامی حالت میں بیک آپ کے طور پر رکھا جائے گا۔ خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میجر شہزاد اسسٹنٹ کمشنر خان پور عبدالغفار چوہدری نے اپنے عملہ اور چوہدری اختر علی کے ہمراہ جلوس کے تمام روٹس اور آستانوں کا پیدل دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ شہریوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور مشکوک اشیاء یا کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو اس کی فوری اطلاع سیکورٹی اداروں کو دیں ۔ لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کر نل جواد احمد باجوہ نے ڈی ایس پی آفس لیاقت پور میں امن کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں کسی شر پسند کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ایس ایچ او سیف اللہ خان کورائی نے انہیں علاقے بھر میں محرم الحرام کے دوران کیے گئے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ قبل ازیں انہوں نے فورسسز کے ہمراہ محرم الحرام کے مختلف روٹس کا جائزہ لیا ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کی گئی کہ ماتمی جلوسوں کے روٹس پر واقع ہوٹلوں اور سرائے دہشت گرد سہولت کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ریلوے روڈ اور اڈاگلمرگ میں نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر واقع ہوٹل و سرائے کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ریلوے روڈ پر واقع المشرق ہوٹل، یونائیٹڈ ہوٹل ، کارواں ہوٹل،پارس ہوٹل،مہران ہوٹل اورحضوری سرائے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا اسی طرح اڈا گلمرگ میں واقع بھی مہران ہوٹل و دیگر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ان ہوٹلوں میں عارضی طور پر رہائش پذیر افراد کو شدید پریشانی کا سامنا درپیش ہے۔ چوک اعظم سے نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار کے مطابق محرم الحرام کے مقدس ایا م کے دوران عزاداری کے 101جلو سوں اور 1778مجا لس عزاء کے لئے پو لیس و سو ل اداروں کے 17سو سے زائد سیکورٹی اہلکا روں کے ساتھ مسلح افواج کے خصوصی دستے بھی سیکو رٹی کے فول پروف انتظا ما ت کو یقینی بنا نے کے لئے خد ما ت سرانجا م دیں گے ۔ اس سلسلہ میں سیکو رٹی انتظاما ت کے جا ئزہ کے لئے افواج پا کستا ن کے اعلیٰ افسران او ر سول انتظا میہ کے ضلعی افسران کے مشترکہ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سیکورٹی پلا ن کا جا ئزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد و ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین نے بریگیڈیر اسد رضا کو ضلع لیہ میں سیکورٹی انتظاما ت و میو نسپل سروسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس مو قع پر ایڈ منسٹر ٹی ایم اے ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اے سی لیہ منظو راحمد خان چانڈیہ ، و دیگر سیکو رٹی حکا م و آرمی افسران مو جو د تھے ۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے گزشتہ شب مر کزی اما م با رگا ہ حسینہ ، صدر با زار ، کمو کا مل ،مسجد کر نا ل والی ، چوک قصابا ں او ر شما لی بازار محرم روٹس کے اچانک معائنہ کے مو قع پر دیں ۔ اس موقع پر محرم روٹس پر فراہم کر دہ سہو لیا ت کا جا ئزہ لیا۔ محرم روٹس پر روشنی کے مو ثر انتظاما ت اور لو ڈ شیڈنگ کے اوقات میں جنر یٹر کی فراہمی کی ہد ایت کی ۔ اس موقع پر روٹس کی تعمیر و مر مت کے بار ے میں ایڈ منسٹر یٹر نے تفصیلی طور پر بر یفنگ دی ۔ چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق امسال محرم الحرام کی سکیورٹی کو حکومت پنجاب اور DCOلیہ کی ہدایت پر شہر چوک اعظم کوٹ سطان اور حساس امام بارگاہوں میں CCTVکیمرے نصب کیئے گئے ہیں اور بروقت مانیٹرنگ کے لیے ہیڈآفس DCOآفس میں قائم کیا گیا ہے ADCGخود بھی بروقت مانیٹرنگ کرتی ہیں پویس گشت پر بھاری نفری DPOنے تعینات کی ہے ہر تیاری مکمل ہے یہ بات ٹی ایم او عثمان جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ چوک اعظم سے سٹی رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز DSPسرکل چوبارہ سعادت علی چوہان نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سرکل چوبارہ میں کل 27امام بارگاہان ہیں جن میں محرم الحرام کی مجالس ہوتی ہیں اورملک بھر سے ذاکرین مجالس پڑھتے ہیں سیکورٹی کے پیش نظر ہم نے ان 27امام بارگاہان میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ اوچوک اعظم فرحت رسول بندیشہ اور ایس ایچ اوچوبارہ شاہد رضوان مہوٹہ بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -