جامعہ زکریا میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے اساتذہ کے سیاستدانوں سے رابطے

جامعہ زکریا میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے اساتذہ کے سیاستدانوں سے رابطے

ملتان(نیوز رپورٹر) جامعہ زکریا میں نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے ساتھ ہی مختلف اہم نوعیت کے انتطامی عہدوں پرتعیناتی کے لیے یونیورسٹی کے اساتذہ و انتظامی افسران نے ایم پی ایز، ایم این (بقیہ نمبر6صفحہ11پر )

ایز اورمذہبی شخصیات سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ اساتذہ کے دیگر گروپ یونیورسٹی ٹیچر فورم نے وائس چانسلر ڈاکٹرطاہرامین کوجوائننگ سے قبل ہی اسلام آباد جاکران کے ادارے پاکستان اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ میں معاملات طے کرلیے تھے۔ اس مقصد کے لیے جماعت اسلامی پاکستان اورپنجاب کے مرکزی عہدیداران اساتذہ وفد کے ہمراہ تھے ۔ معلوم ہواہے کہ رجسٹرار کی دوڑمیں پروفیسر شیخ سعید اختر، ڈاکٹر مغرب ربیر اورخزانہ دار میں حسین راشد میں شامل ہیں۔ خزانہ دار کے لیے عمر چوہدری، طاہر سلطان چوہدری یاڈاکٹر ریاض میں سے کسی ایک کو تعینات کئے جانے کاامکان ہے۔ جبکہ کنٹرولر کے لیے جاوید چوہدری عبدالقدوس حبیب اور ابوذر خلیل کے نامون میں سے کسی کوحتمی طورپرفائنل کیا جائیگا۔ ڈاکٹرایاز رانا کو ڈائریکٹر سوشل سائنسز تعینات کیے جانے کاامکان ہے۔ دوسری جانب بہاء الدین زکریا ٹیچرز ایسوسی ایشن (پزوٹا) کے اراکین اساتذہ نے بھی پہلے سے موجود اپنی انتظامی زمہ داریاں برقراررکھنے اور دیگرعہدوں پر تعیناتی کے لئے مسلم لیگ ن کے عمائدین کو اپروچ کرلیاہے۔ تاہم امکان ہے کہ ڈاکٹرطاہرامین جماعت اسلامی سے دیرینہ وابستگی کے پیش نظر یونیورسٹی ٹیچرز فورم کو ترجیح دینگے۔

رابطے

مزید : ملتان صفحہ آخر