بہاولپور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

بہاولپور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

بہاولپور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ (بقیہ نمبر10صفحہ11پر )

نے دفعہ144کے تحت9اور10محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لاؤڈ سپیکر کے اذان اور خطبے کے علاوہ استعمال کی ممانعت ہوگی۔ محرم الحرام کے دوران نئے جلوس یا تبدیلی روٹ و بغیر اجازت پیشگی مجالس کے انعقاد کی ممانعت ہوگی۔ان ایام کے دوران آتشین اسلحہ بشمول لاٹھی کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ جلوس کی گزر گاہ پر جلوس کے دوران دکانیں کھولنے کی ممانعت ہوگی۔ افواہ سازی، اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد کی پرنٹنگ و ترسیل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جلوس کے راستے میں تقاریر اور نعرے بازی کی ممانعت ہوگی۔ وال چاکنگ، جلوس کے راستے پر چھتوں پر کھڑے ہونے، کھڑکیاں ، دروازے کھلے رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ متنازعہ لٹریچر کی خرید و فروخت ، ٹیپ ریکارڈر پر تقاریر چلانے کی بھی ممانعت کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر