ایم ڈی اے نے خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا

ایم ڈی اے نے خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا

  

ملتان ( جنرل رپورٹر ) ترقیاتی ادارہ ملتان نے مختلف خالی اسامیوں پر(بقیہ نمبر8صفحہ11پر )

بھرتی کے ان تمام امیدواران جنہوں نے این ٹی ایس میں 50 فیصد یا زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں انکے انٹرویو کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ ایسے تمام امیدوار جنہوں نے این ٹی ایس میں 50 فیصد یا زائد نمبر حاصل کر رکھے ہیں وہ درج ذیل تاریخوں کو اپنی تمام اصل دستاویزات سمیت ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن کے آفس میں صبح 9 بجے انٹرویو کیلئے حاضر ہوں ‘ ان تمام امیدواروں کو انٹرویو لیٹر بذریعہ ڈاک ارسال کر دئیے گئے ہیں تاہم جن امیدواروں کو لیٹر موصول نہ ہوئے ہوں انکو بذریعہ اخبار بھی مطلع کیا جاتاہے جبکہ وہ ایم ڈی کے کی ویب سائٹ WWW.MDA.GOP.PK پر بھی انٹرویو شیڈول دیکھ سکتے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر فنانس کے انٹرویو 2نومبر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹکٹ کے 3 نومبر کو ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ ‘ ایس ڈی او ‘ ٹرانسپورٹ آفیسر ‘ سٹینو گرافر کے 4 اور 5 نومبر کو ‘ کے پی او ‘ کمپیوٹر اسسٹنٹ کے 6 نومبر کو ‘ سب انجینئر کے 7 نومبر کو ‘ بلڈنگ انسپکٹر کے 10 نومبر کو ‘ اکاؤنٹس کلرک کے 11 نومبر کو ‘ کیئر ٹیکر ‘ ویجی لینس سپروائزر ‘ ڈیمالیشن انسپکٹر ‘ ورک سپروائزر اور پٹواری کے 12 نومبر کو ‘ جونیئر کلرک کے 13‘ 14 اور 16 نومبر کو ‘ پلمبر اور مستری کے 17 نومبر کو ہونگے ۔

اسامیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -