حکومت اپنی مدت پوری کریگی ‘ الیکشن 2018ء میں ہونگے ‘ ثاقب خورشید

حکومت اپنی مدت پوری کریگی ‘ الیکشن 2018ء میں ہونگے ‘ ثاقب خورشید

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ارکان صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید ، نعیم اختر خان بھا بھہ ، بیگم شمیلہ اسلم اورفرح رند نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ حکو مت اپنی مدت پوری کرے گی الیکشن 2018میں ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی (بقیہ نمبر11صفحہ11پر )

اپنی شاندا ر کارکردگی کی بنیا دپر کامیابی حاصل کرے گی سیاسی شبعدہ بازی کادور گزر چکا ، اب وہی کا میاب ہو گا جو ملک کے لیے جمہوریت کے لیے اورعوام کے لیے کا م کرے گا مئی 2013کے بعد عوام تمام سیا سی جماعتوں کی کارکردگی پر نظررکھے ہوئے ہے اور سب کی کارکردگی اُن کے سامنے ہے وہ لوگ جنہوں نے منفی رویوں سے چائنہ کے صدر نے اپنادور ہ ملتوی کیا دھرنوں کے نام پر اسلام آباد کے تمام راستے بند کرکے عوام کو شد ید مشکلات میں مبتلا کیا دوسری جانب ہمارے قائد میاں نوا زشریف اور میاں شہبازشریف میں جنہیں ایک ایسا پاکستان ملا تھا جو سا بقہ حکو متو ں کی نا اہلیوں سے بتاہی کے کنارے پر پہنچ چکا تھا دہشت گرد ی ، لوڈشیڈنگ ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری نے ملک خاص طور پر کراچی کے کلین در اور خوف کی زندگی بسرکررہے تھے لیکن آج صورتحال مختلف ہے کراچی میں رونقیں واپس آرہی ہیں اور وہ دوبارہ روشنیوں کا شہر بن رہا ہے توانائی میں بتدریج قابو پا یاجارہا ہے ضربِ عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے اور ملک معا شی طور پر ترقی کی جا نب روں دواں ہے ان حالات میں اب پو زیشن کو بھی منفی طرزِ سیاست ترک کرکے ایک محب وطن سیاستدان کاکردار ادا کرنا چا ہیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر