کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری آپریشن محرم الحرام کے باعث عارضی طور پر ملتوی

کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری آپریشن محرم الحرام کے باعث ...

  

رحیم یارخان ‘ روجھان (ڈسٹرکٹ رپورٹر 228 نمائندہ پاکستان) کچہ کے علاقہ(بقیہ نمبر15صفحہ11پر )

میں 3ہفتے قبل چھوٹو گینگ ، سلطو شر گینگ اور انڈھر گینگ کے جرائم پیشہ افراد جنہوں نے راجن پور پولیس کی متعدد چوکیوں پر قبضہ کر لیا تھا کہ خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا گزشتہ روز محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر کچہ کے علاقہ میں تعینات پولیس کی بھاری نفری کو واپس بلوالیا گیا ہے پولیس نفری کی اچانک واپسی پر قیاس کیاجارہا ہے کہ پولیس ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کچہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ گینگز کے خاتمے میں ناکام لوٹ آئی ہے تاہم اس سلسلہ میں پولیس ذرائع سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے اوردہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر کچہ کے علاقہ میں جاری آپریشن کو عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے محرم الحرام کے بعد ایک مرتبہ پھر ازسرنو حکمت عملی کے تحت دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔

کچے گینگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -