قادر پور راں بائی پاس کے قریب ٹرالر ‘ بس کے درمیان تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق

قادر پور راں بائی پاس کے قریب ٹرالر ‘ بس کے درمیان تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق

ملتان ( وقائع نگار ) قادر پور راں بائی پاس کے قریب ٹرالر اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ‘ جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال میں داخل کرا دیا ۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق ٹریفک کا حادثہ گزشتہ روز علی الصبح اس (بقیہ نمبر18صفحہ11پر )

وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرالر اور بس کے درمیان قادر پور راں بائی پاس کے قریب تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں آسیہ بی بی اور اعجاز و دیگر دو نامعلوم افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ جبکہ دیگر زخمیوں میں محمد سلیم ‘ فرحت عباس ‘ مناہل رانا ‘ انتظار ‘ ذوالفقار ‘ ارشد ‘ اکبر ‘ مغیر ‘ احمد ‘ مبارک ‘ عاطف ‘ محمد اکرم ‘ محمد یحییٰ ‘ عمر اکمل ‘ محمد رمضان ‘ عبدالرحمن اوراختر علی زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی موت کی تصدیق کے بعد نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا ۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کر نے کے بعد نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کرا دیا ‘جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر