سعودی اتحادکی جنوبی یمن میں بمباری ، غلطی سے 20فوجی اہلکاروں کو بھون ڈالا

سعودی اتحادکی جنوبی یمن میں بمباری ، غلطی سے 20فوجی اہلکاروں کو بھون ڈالا
سعودی اتحادکی جنوبی یمن میں بمباری ، غلطی سے 20فوجی اہلکاروں کو بھون ڈالا

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحاد نے یمن میں جاری حوثی باغیوں کے خلاف جاری فضائی کارروائی میں غلطی سے باغیوں کی مخالف اور حکومت کی حامی فوج کے کیمپ کونشانہ بناڈالا جس کے نتیجے میں 20اہلکار شہید اور تقریباً20ہی زخمی ہوگئے ۔

یمن میں حکومت کے حامی سیکیورٹی حکام کے مطابق جنوبی صوبہ تاعز میں فوجی اہلکاروں نے جھڑپ کے بعد ہی حوثی باغیوں سے کیمپ کا قبضہ لیاتھاکہ سعودی اتحادی طیاروں نے اُنہیں نشانہ بناڈالا۔ سیکیورٹی حکام کاکہناتھاکہ بمباری کرنیوالے طیاروں نے یہی سمجھاکہ تاحال کیمپ میں حوثی باغی ہی موجودہیں ۔

حکام نے مزید بتایاکہ گراﺅنڈکمانڈرز مسلسل ریاض میں موجود عسکری قیادت سے رابطوں میں سستی کی شکایت کرچکے ہیں اور اس کی تازہ مثال سعودی اتحادی طیاروں کی وجہ سے فوجیوں کا نشانہ بنایاجاناہے ، قبضہ حاصل کرتے ہی اگر اپ ڈیٹ دی جاتی تو شاید حملہ نہ ہوتا۔

مزید :

بین الاقوامی -Headlines -