صرف درست وقت پر پانی پی کر آپ ایک ماہ میں کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں، چربی پگھلانے کے آسان ترین طریقے کے بارے میں جانئے

صرف درست وقت پر پانی پی کر آپ ایک ماہ میں کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں، چربی ...
صرف درست وقت پر پانی پی کر آپ ایک ماہ میں کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں، چربی پگھلانے کے آسان ترین طریقے کے بارے میں جانئے

  


لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ درست وقت پر پانی پینے لگ جائیں تو اس کا اثر اس قدر حیران کن ہوگا کہ آپ کا وزن صرف ایک ماہ میں کئی کلو کم ہوسکتا ہے۔آپ چاہیں تو اس طریقے کو آزماکر اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر ہر کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل دو گلاس پانی پی لیا جائے تو بہت تیزی سے وزن کم ہوتا ہے۔برطانوی تحقیق کاروں نے ایک تجربے میں کچھ لوگوں کو کم حراروں والی غذا کے ساتھ کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل 16اونس پانی دیا۔صرف 12ہفتوں بعد یہ دیکھا گیا کہ جن لوگوں کو کم حراروں والی غذا کے ساتھ پانی پینے کو کہا گیا ان کاوزن ڈیڑھ کلو کم ہوا اور جن لوگوں نے کھانے کے ساتھ پانی نہ پیا ان کے وزن میں خاطر خواہ کمی نہ ہوئی۔ماہرین نے اس وجہ یہ بیان کی کہ پانی پینے والے افراد کی بھوک میں کمی ہوئی اور انہوں نے کم کھانا کھایا جس کی وجہ سے ان کا وزن کم ہوا۔

مزید : تعلیم و صحت