ملک کے اکثر شہروں میں آج بارش جبکہ مالاکنڈ، گلگت اور کشمیر میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے

ملک کے اکثر شہروں میں آج بارش جبکہ مالاکنڈ، گلگت اور کشمیر میں پہاڑوں پر ہلکی ...
ملک کے اکثر شہروں میں آج بارش جبکہ مالاکنڈ، گلگت اور کشمیر میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع دوسرے روز بھی ابرآلودہے جبکہ گزشتہ24گھنٹوں میں کوئٹہ میں3 اور دالبندین میں 5 ملی میٹربارش رکارڈکی گئی ہے۔کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 64فیصدجبکہ کم سے کم درجہ حرارت13اورزیادہ سے زیادہ28ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈکیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان کشمیر، ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات، ژوب، مکران، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں اورڈی آئی خان میں آج شام اوررات کو بارش کاامکان ہے جبکہ کل مالاکنڈ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -