یہ تو ایک بچے کو بھی پتاہے کہ انگلینڈ کیخلاف کھیل رہے ہیں تو آپ کو ٹرننگ وکٹ چاہیے :مصباح الحق

یہ تو ایک بچے کو بھی پتاہے کہ انگلینڈ کیخلاف کھیل رہے ہیں تو آپ کو ٹرننگ وکٹ ...
یہ تو ایک بچے کو بھی پتاہے کہ انگلینڈ کیخلاف کھیل رہے ہیں تو آپ کو ٹرننگ وکٹ چاہیے :مصباح الحق

  

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ یہ تو ایک بچے کو بھی پتہ ہے کہ جب آپ انگلینڈ کیخلاف کھیل رہے ہیں تو آپ کو ٹرننگ وکٹ چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد گفتگو رکرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ یہ بہت ہی واضح پیغام تھا لیکن اگر ایسی وکٹ نہیں بنی تو کیوں نہیں بنی اس بارے میں وہ خود بھی حیران ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے پر ٹیم میں متبادل سپنر کیوں موجود نہیں تھا اس سوال کا جواب سلیکشن کمیٹی سے پوچھا جائے کیونکہ وہ دی گئی پندرہ رکنی ٹیم میں سے گیارہ حتمی کھلاڑی منتخب کرنے کے مجاز ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی بہتر طور پر بتاسکتی ہے کہ متبادل سپنر موجود کیوں نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ جب آپ دو سپنرز کے ساتھ کھیلتے ہیں تو ایک سپنر بیک اپ میں ضرور ہوتا ہے لیکن یہ ایک غلطی تھی کہ کوئی بھی بیک اپ میں سپنر نہ تھا چاہے وہ کیسا بھی ہو۔

مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ وہ جس شاٹ پر آو¿ٹ ہوئے اس کا انتخاب انھوں نے غلط کیا۔ ان کی کوشش تھی کہ آف سپنر کو سیٹ نہ ہونے دیا جائے اسی لیے سوئپ شاٹس بھی کھیل رہے تھے۔جس شاٹ پر وہ آو¿ٹ ہوئے اس وقت وہ انھیں نہیں کھیلنی چاہیے تھی۔

مزید :

کھیل -