کاکول میں زیر تربیت سعودی کیڈٹ کی نعش گیسٹ ہاﺅس سے برآمد

کاکول میں زیر تربیت سعودی کیڈٹ کی نعش گیسٹ ہاﺅس سے برآمد
کاکول میں زیر تربیت سعودی کیڈٹ کی نعش گیسٹ ہاﺅس سے برآمد

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تھانہ آبپارہ کے سیکٹر جی سیون فور میں واقع گیسٹ ہاﺅس میں کاکول اکیڈمی میں زیرتربیت سعودی کیڈٹ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایاگیا، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے پولی کلینک منتقل کردی۔ پولیس نے بتایا کہ مکان نمبر21 سٹریٹ نمبر40 سیکٹر G-7/4 میں قائم پیرا ماﺅنٹ گیسٹ ہاﺅس میں 28 سالہ سعودی کیڈٹ فواد ہفتہ کو اپنے کمرے میں مردہ پایاگیا۔ نعش پولی کلینک منتقل کردی گئی۔ ایس پی احمد اقبال نے بتایا کہ پوسٹمارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔ انہوں نے بتایاکہ سات آٹھ سعودی کیڈٹ ہیں جو گیسٹ ہاﺅس میں تھے۔ صباح نیوز کے مطابق سعودی ملٹری اتاشی کا کہنا ہے کہ نعش کا پوسٹمارٹم ورثاءکے آنے تک نہیں کروایا جائے گا۔ نعش کو کولڈ سٹوریج میںرکھوا دیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -