ایم کیو ایم کیلئے بنائی گئی شکایات ازالہ کمیٹی پی ٹی آئی نے مسترد کردی

ایم کیو ایم کیلئے بنائی گئی شکایات ازالہ کمیٹی پی ٹی آئی نے مسترد کردی
 ایم کیو ایم کیلئے بنائی گئی شکایات ازالہ کمیٹی پی ٹی آئی نے مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف نے ایم کیو ایم کیلئے بنائی گئی شکایات ازالہ کمیٹی کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل سے کراچی آپریشن متاثر ہوگا جبکہ کمیٹی کا قیام ملک کے عدالتی نظام پر واضح عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کے فعال رکن کو شامل کرکے جانبداریت کی بنیاد رکھی گئی،ایم کیو ایم رکن کی موجودگی سے بلیک میلنگ کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم نے احتجاجاََ تمام ایوانوں سے استعفے دے دیے تھے۔ ایم کیو ایم کے استعفے واپس کرانے اور انہیں اسمبلی میں لانے کیلئے حکومت کی جانب سے ایک شکایات ازالہ کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے بعدایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کی حامی بھری تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -