ترکی کے سمندر میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 12 ہلاک

ترکی کے سمندر میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 12 ہلاک
ترکی کے سمندر میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 12 ہلاک

  


انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کی سمندری حدود میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں چار بچوں سمیت12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 13 کو بچا لیا گیا۔ ترک نیوز ایجنسی کے مطابق کشتی میں تقریباً 25 افراد سوار تھے جو براستہ سمندر یونان پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ترکی ہی کی سمندری حدود میں انکی کشتی ڈوب گئی جس سے 12 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے اور دوسرے 13 افراد کو بچا لیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی