پانچ بھائیوں کی بہن آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا

پانچ بھائیوں کی بہن آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا
پانچ بھائیوں کی بہن آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا

  


چنیوٹ (ویب ڈیسک) پانچ بھائیوں کی بہن آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی ہے۔ چنیوٹ کے نواحی علاقہ بابو رائے کے رہائشی احمد علی کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں جس کی سب سے چھوٹی بیٹی 18 سالہ سمیرا ہے۔ شام کے وقت سمیرا کے پیٹ میں درد ہوا جسے اسلامیہ ہسپتال چنیوٹ لایا گیا۔ ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر اجمل ہنجرا نے سمیرا کا آپریشن کیا جو کہ لڑکی سے لڑکا بن گئی ہے۔ اس موقع پر اس کے اہل خانہ خوشی سے پھولے نہ سمائے اور پورے ہسپتال میں مٹھائی تقسیم کی۔ سمیرا کی والدہ مونداں کا کہنا تھا کہ ممتاز، عمر دارز، سیف علی، مصطفے اور وقاص اس کے بیٹے ہیں جبکہ طاہرہ اور سمیرا بیٹیاں تھیں اور اب سمیرا آپریشن سے لڑکا بن گئی ہے جس پر وہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

مزید : چنیوٹ