بھارت‘ جنوبی افریقہ میچ کے دوران پٹیل برادری کی احتجاج کی دھمکی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بھارت‘ جنوبی افریقہ میچ کے دوران پٹیل برادری کی احتجاج کی دھمکی ، سیکیورٹی ...
بھارت‘ جنوبی افریقہ میچ کے دوران پٹیل برادری کی احتجاج کی دھمکی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات کی پٹیل برادری نے بھارت‘ جنوبی افریقہ میچ کے دوران بی جے پی کی جانب سے میچ کے ٹکٹس کی من پسند افراد میں بندر بانٹ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ہے جس کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں ہونے والے میچ کے دوران پٹیل برادری نے دھمکی دی ہے کہ وہ احتجاج کریں گے اور احتجاج کے دوران دونوں ٹیموں کی بسوں کا راستہ روکیں گے جبکہ سٹیڈیم کے اندر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

پٹیل برادری کی دھمکی کے بعد شہر میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے جبکہ راجکوٹ میں سٹیڈیم کے راستے میں 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں ۔ ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے ہیلی کاپٹرز، ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

پٹیل برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 ہزار حامیوں نے میچ کے دوران مودی کی تصاویر والی ٹی شرٹ پہن کر میچ میں بیٹھنا تھا جس کی بنا پر بی جے پی نے تمام ٹکٹس خرید لیے اور من پسند افراد میں تقسیم کردیے جبکہ پٹیل برادری کو ٹکٹس کے معاملے میں یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -