سارہ ٹیلر فرسٹ گریڈ میں شریک پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

سارہ ٹیلر فرسٹ گریڈ میں شریک پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں
سارہ ٹیلر فرسٹ گریڈ میں شریک پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

  

سڈنی (ویب ڈیسک) برطانوی وکٹ کیپر بلے باز سارہ ٹیلر آسٹریلین فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی اولین خاتون بن گئیں، انہوں نھے سالسبری اوول میں ناردرن ڈسٹرکٹس جیٹس کی جانب سے ایڈیلیڈ کیخلاف میچ کھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل دن کافی سخت اور گرم تھا لیکن انہیں اپنی کارکردگی پر اطمینان ہے اگر چہ ان سے وکٹ کیپر کی حیثیت سے ایک کیچ بھی ڈراپ ہو ا لیکن گیند کی رفتار ان کیلئے مسئلہ نہیں بنی اور ان کو اس تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ انہیں امید ہے کہ آنے والے عرصے میں مزید خواتین کرکٹر زان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

مزید :

کھیل -