تیسرا ون ڈے ‘ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 271رنز کا ہدف دیدیا ، ڈی کوک کی شاندار سنچری

تیسرا ون ڈے ‘ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 271رنز کا ہدف دیدیا ، ڈی کوک کی شاندار ...
تیسرا ون ڈے ‘ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 271رنز کا ہدف دیدیا ، ڈی کوک کی شاندار سنچری

  

راجکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو 271رنز کا ہدف دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔افریقی ٹیم نے مقررہ 50اوورز کھیل کر 7وکٹوں کے نقصان پر 270رنز بنائے ہیں ۔وکٹ کیپر ڈی کوک نے103رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس کی بدولت جنوبی افریقہ بھارت کوایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوا ۔ ڈی کوک نے 118گیندوں پر 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے103رنز بنائے ۔

واضح رہے کہ شیو سینا اور دیگر ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے پیش نظر راجکوٹ شہر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ سٹیڈیم آنے والے روٹ پر دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔یاد رہے کہ انتہا پسندوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کا میچ ہونے کی صورت میں دھمکیاں دے رکھی ہیں ۔

مزید :

کھیل -