کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے کیلئے کمیشن بنایا جائے: پرویز خٹک

کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے کیلئے کمیشن بنایا جائے: پرویز خٹک
کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے کیلئے کمیشن بنایا جائے: پرویز خٹک

  


پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر ان کا اورانگی پارٹی کا یہ موقف بالکل واضح ہے کہ اس مسئلے پر چاروں صوبوں کا اتفاق رائے حاصل کرنے کیلئے کمیشن بنایا جائے تاہم ڈیم پر اتفاق رائے ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ اس ڈیم سے نوشہرہ، چارسدہ، صوابی کے اضلاع اور پشاور کا کچھ حصہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ لاہور میں بھی یہی موقف بیان کیا تھا جو بلکل واضح ہے اسلئے عوامی نیشنل پارٹی اس یشو پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش نہ کرے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں رکاوٹیں دور کرے تاکہ خیبرپختونخوا سستی بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو سکے، کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وفاقی حکومت صرف صوبہ پنجاب تک محدود ہے، اسے چھوٹے صوبوں کی کوئی پرواہ نہیں، توانائی بحران ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔

مزید : پشاور