شاہ رخ کی ڈان تھری سے پریا نکا آﺅٹ ، کترینہ کیف ان

شاہ رخ کی ڈان تھری سے پریا نکا آﺅٹ ، کترینہ کیف ان
شاہ رخ کی ڈان تھری سے پریا نکا آﺅٹ ، کترینہ کیف ان

  


ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ گلوکار، پروڈیوسر، اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر کی کامیاب فلم ڈان کے تیسرے حصے ڈان تھری کی تیاری زورو شور سے کی جارہی ہے جس کی کاسٹ کے بارے میں بھی خبریں آرہی ہیں۔ خبرکے مطابق ڈان تھری میں پریانکا چوپڑا کی جگہ بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کو کاسٹ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں سکرپٹ میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ کترینہ سے بات چیت بھی کی جارہی ہے۔ ڈان ون اور ٹو میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے مدِمقابل پریانکا چوپڑانے ہیروئین کا کردار ادا کیا تھا تاہم ڈان تھری میں ان کی جگہ بنتی دکھائی نہیں دے رہی۔ فلم کی پروڈکشن اس خبر کے بارے میں ابھی خاموش ہے تاہم ذرائع کے مطابق فلم کے لئے کترینہ کیف سے بات چیت بھی ہو رہی ہے۔

مزید : تفریح