بھارت اور جنوبی افریقہ کاکرکٹ میچ روکنے کی دھمکیاں دینے والا ہندو انتہا پسند ہاردک پٹیل گرفتار

بھارت اور جنوبی افریقہ کاکرکٹ میچ روکنے کی دھمکیاں دینے والا ہندو انتہا پسند ...
بھارت اور جنوبی افریقہ کاکرکٹ میچ روکنے کی دھمکیاں دینے والا ہندو انتہا پسند ہاردک پٹیل گرفتار

  

راجکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ میچ میں رکاوٹ ڈالنے کی دھمکیاں دینے والے ہندو انتہا پسند ہاردک پٹیل کو پولیس نے 6ساتھیوں سمیت سٹیڈیم سے 2کلومیٹر دور روک کر گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گجرات کی پٹیل برادری نے بھارت‘ جنوبی افریقہ میچ کے دوران بی جے پی کی جانب سے میچ کے ٹکٹس کی من پسند افراد میں بندر بانٹ کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی دھمکی دی تھی جس کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق پٹیل برادری نے دھمکی دی تھی کہ وہ احتجاج کریں گے اور احتجاج کے دوران دونوں ٹیموں کی بسوں کا راستہ روکیں گے جبکہ سٹیڈیم کے اندر بھی احتجاج کیا جائے گا۔پٹیل برادری کی دھمکی کے بعد شہر میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ راجکوٹ میں سٹیڈیم کے راستے میں 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردئیےگئے  ۔ ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے ہیلی کاپٹرز، ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔پٹیل برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 ہزار حامیوں نے میچ کے دوران مودی کی تصاویر والی ٹی شرٹ پہن کر میچ میں بیٹھنا تھا جس کی بنا پر بی جے پی نے تمام ٹکٹس خرید لیے اور من پسند افراد میں تقسیم کردیے جبکہ پٹیل برادری کو ٹکٹس کے معاملے میں یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے۔دوسری طرف پولیس حکام کاکہناہے ہاردک اور اسکے ساتھیوں کو میچ کے بعد چھوڑدیاجائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -