آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر دی ،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں یونس خان پانچویں نمبر پر

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر دی ،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں یونس خان ...
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر دی ،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں یونس خان پانچویں نمبر پر

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے ۔

آئی سی سی کی جاری کر دہ تازہ ریکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 4نمبر پر ہے جبکہ پہلے نمبر پر ساوتھ افریقہ ،دوسرے پر آسٹریلیا ،تیسرے پر انگلینڈ ،پانچویں نمبر پر بھارت ہے ۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے یونس خان6نمبر پر ہیں اور ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی شامل نہیں جبکہ پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیون سمتھ براجمان ہیں،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 16،اسد شفیق 18اور سرفراز احمد 19ویں نمبر پر ہیں ۔ٹاپ ٹین باولر میں یاسر شاہ5ویں نمبر پر ہیں اور ان کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی باولر شامل نہیں ہے جبکہ پہلے نمبر پر انگلینڈ کے بالر سٹارٹ براڈ براجمان ہیں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں