ذمہ دارانہ سیاست اور صحافت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،سعد رفیق

ذمہ دارانہ سیاست اور صحافت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،سعد رفیق
ذمہ دارانہ سیاست اور صحافت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،سعد رفیق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ ذمہ دارانہ سیاست اور صحافت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہم سب کوسنجیدگی سے ملکی ترقی میں حصہ لینا چاہئے ۔تفصیلا ت کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا غلط شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت بھی شائع کرے۔سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں قوم کو مایوسی کا پیغام دینے کی بجائے مثبت پیغام دینا چاہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں پر نقب لگائی گئی ہمارے ملک میں جمہوریت ابھی توانا ہورہی ہے ہم سب کو ملکر اس اس مضبوط کرنا ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی طاقت جمہوریت پر شب خون نہ مار سکے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -