شہباز شریف اور عبدالمالک بلوچ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور ،صوبائی ہم آہنگی اور ملکی صورتحال پرتبادلہ خیا ل

شہباز شریف اور عبدالمالک بلوچ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور ،صوبائی ہم ...
شہباز شریف اور عبدالمالک بلوچ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور ،صوبائی ہم آہنگی اور ملکی صورتحال پرتبادلہ خیا ل

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،صوبائی ہم آہنگی اور ملکی صورتحال پرتبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر آگے جانا ہے ،ہم نے تعلیمی پروگرام میں دوسرے صوبوں کے طلبا کو بھی شامل کیاہے پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں