رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز سمیت 9ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز سمیت 9ملزمان ...
رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز سمیت 9ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو حراست میں لے لیاہے جن میں بھتہ خور اور ٹارگٹ کلکر ز شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے کہاہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار ،ملیر سٹی ،اتحاد ٹاﺅن ،فاہ عام سوسائٹی اور کھارا در سمیت مختلف کارروائی کے دوران 9ملزمان کو حراست میں لیا گیاہے جن میں ٹارگٹ کلکرز اور بھتہ خور شامل ہے جبکہ ان کا تعلق سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیم سے ہے ۔ترجمان رینجرز کاکہناتھا کہ کارروائی کے دوران گرفتا ر ملزمان کے قبضہ سے ایل ایم جی سمیت دیگر اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں