اداروں ، افراد کا آئینی حدود سے تجاوز،دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی آمریت ہے: آصف زرداری

اداروں ، افراد کا آئینی حدود سے تجاوز،دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی آمریت ...
اداروں ، افراد کا آئینی حدود سے تجاوز،دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی آمریت ہے: آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداسے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں اور افراد کا اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرنا،دوسرے اداروں کے معاملات اوراختیارات میں دخل اندازی آمریت ہے۔
 سانحہ کارساز کے 8 سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی کوبھی پارلیمان کی حیثیت میں کمی نہیں کرنے دے گی،آمریت کیخلاف پارلیمان ہماری ڈھال ہے ، اسے مستحکم اورمضبوط کرناہے۔آمریت مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں دوبارہ سراٹھاتی ہے،اداروں اور افراد کا اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرنا آمریت ہے،دوسرے اداروں کے معاملات،اختیارات میں دخل اندازی بھی آمریت ہے ۔ آمرانہ ذہنیت رکھنے والوں کو چور دروازہ استعمال کرنے سے روکنا ہوگا،ملک سے دہشتگردی اورڈکٹیٹرشپ کے خاتمے کیلئے کام کرتے رہینگے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کارسازمیں جمہوریت کیلئے جان دینے والے شہداکوسلام پیش کرتے ہیں۔شہدانے پیپلزپارٹی کی جمہوریت ومساوات کے مشن کیلئے قربانی دی۔ پیپلزپارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عزم کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی اور جمہوری قوتوں کی مکمل فتح تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔ شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کے مشن پر کام کرتے رہیں گے،ہم شہدا کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے،18اکتوبر2007کوجمہوری قوتوں،انتہاپسندوں میں صف بندی واضح ہوگئی تھی۔

مزید :

قومی -Headlines -