دو سعودی بھائیوں نے بیویوں سے محبت کی ایک نئی مثال قائم کردی

دو سعودی بھائیوں نے بیویوں سے محبت کی ایک نئی مثال قائم کردی
دو سعودی بھائیوں نے بیویوں سے محبت کی ایک نئی مثال قائم کردی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)دو سعودی بھائیوں نے بیوی سے محبت کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے ،دونوں بھائی بیویوں کی وفات کے کئی سال گزرنے کے بعد بھی اب تک ان سے مخلص ہیں ۔امارات24/7کا کہناہے کہ بڑے بھائی کی بیوی تقریبا ً45سال قبل وفات پا گئی تھی جبکہ چھوٹے بھائی کی بیوی 11سال قبل فوت ہوئی لیکن دونوں بھائی آج بھی اپنی بیویوں کے ساتھ مخلص ہیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق چھوٹا بھائی ہفتے میں چار مرتبہ بیوی کی قبر پر جاتاہے ،دونوں بھائی اپنی بیویوں کی قبر پر ان سے ایسے بات چیت کرتے ہیں جیسے وہ اس کے سامنے بیٹھے ہوں ۔خاندان والوں کا کہناتھا کہ انہوں نے اپنے اردگرد رہنے والوں کیلئے بیویوں سے محبت کی ایسی مثال قائم کی ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے اور انہوں نے خود کو اچھا شوہر ثابت کیاہے ۔

جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر کئی صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کئی لوگوں نے اس بارے میں کہا کہ اس پر اعتبا ر کرنا تھوڑا مشکل ہے اور کچھ لوگوں نے سوال بھی کیے کہ ’ایسا کیسے ہو سکتاہے کہ دونوں بھائی اتنے عرصہ سے اپنی بیویوں کے ساتھ مخلص ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -