حساس اداروں نے راولپنڈی میں بارودی مواد کی درآمد پر پابندی کی تجویز دے دی

حساس اداروں نے راولپنڈی میں بارودی مواد کی درآمد پر پابندی کی تجویز دے دی
حساس اداروں نے راولپنڈی میں بارودی مواد کی درآمد پر پابندی کی تجویز دے دی

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں نے محکمہ داخلہ پنجاب کو راولپنڈی میں دیگر شہروں سے بارودی مواد کی درآمد پر پابندی کی تجویز دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر علاقوں سے مارگلہ پہاڑیوں پر کرشنگ کیلئے منگوایا جانے والا بارودی مواد محرم الحرام میں دہشتگردی میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محرم میں پشاور اور راولپنڈی کوانتہائی حساس شہر قرار دیا گیا ہے ۔ محرم کے موقعہ پر دہشتگرد خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے کرشنگ کیلئے بارودی مواد کے بہانے شہر میں داخل ہوکر دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ حساس اداروں کی رپورٹ پر راولپنڈی ، اسلام آبادکے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی