تحریک انصاف کا ایازصادق کے مدمقابل ’سپیکر‘کیلئے امیدوار لانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ایازصادق کے مدمقابل ’سپیکر‘کیلئے امیدوار لانے کا فیصلہ
تحریک انصاف کا ایازصادق کے مدمقابل ’سپیکر‘کیلئے امیدوار لانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دے کر قومی اسمبلی کی نشست دوبارہ جیت جانے کے باوجود سردار ایاز صادق کی مشکلات کم نہ ہوسکیں اور پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کیلئے بھی اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔

’ڈیلی پاکستان گلوبل ‘کے مطابق تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایاکہ سینئر رہنماءشاہ محمود قریشی ، چوہدری محمد سروراور جہانگیرترین مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کے خلاف مناسب اور اہل امیدوار لانے پر مشاورت میں مصروف ہیں اور جلدہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں کی ہدایت کی تاکہ اُنہیں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے پرقائل کیاجاسکے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -