مسٹر پرفیکٹ عامر خان ”بادشاہ خان “کی وجہ سے ایوارڈ شو میں نہیں جاتے ،19سال پرانی کہانی سامنے آگئی

مسٹر پرفیکٹ عامر خان ”بادشاہ خان “کی وجہ سے ایوارڈ شو میں نہیں جاتے ،19سال ...
مسٹر پرفیکٹ عامر خان ”بادشاہ خان “کی وجہ سے ایوارڈ شو میں نہیں جاتے ،19سال پرانی کہانی سامنے آگئی

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہرکوئی جانتاہے کہ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ایوارڈ شو میں نہیں جاتے لیکن کوئی بھی اس کی ممکنہ وجہ نہیں جانتا ۔2002کی انکی فلم ”لگان“آسکر کیلئے نامزدہوئی اس کے بعد انکی متعدد فلمیں (جن میں رنگ دے بسنتی،3 Idiots،گجنی ،دھوم 3،pkسمیت دیگر فلمیں شامل ہیں )آئیفا،فلم فیئر اور ذی سائن ایوارڈز سمیت دیگر ایوارڈ زکیلئے نامزد ہوئیں لیکن وہ پھر بھی ایورڈز شو میں شریک نہ ہوئے ۔

آج ہم اس راز سے پردہ اٹھاتے ہیں کہ عامر خان متعدد بار اپنی سپر ہٹ فلموں کی وجہ سے ”بہترین اداکار “سمیت دیگر ایوارڈ زکیلئے  نامزد ہونے کے باوجود کیوں کسی بھی ایوارڈ شو میں نہیں گئے ۔اس ممکنہ وجہ کے پیچھے بالی وڈ کے بادشاہ خان ”شاہ رخ خان “کا نام آتاہے کیونکہ 1996میں مسٹر پرفیکٹ اپنی فلم ”رنگیلا “کیلئے ایوارڈ کی امید لگائے بیٹھے تھے مگر اس سال کنگ خان کی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“نے میلہ لوٹ لیا ۔ جس کی وجہ سے عامر خان بہت زیادہ مایوس ہوئے اورا س کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ آئندہ کسی بھی ایوارڈ شو میں حصہ نہیں لیں گے۔عامر خان نے یہ بھی الزام لگایا کی ایوارڈ شوکے آرگنائز شاہ رخ خان کی طرف داری کرتے ہیں۔

دوسری طرف ایک رپورٹ یہ بھی ہے کہ ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “کیلئے سب سے پہلے عامر خان سے پوچھا گیا تھا مگر مسٹر پرفیکٹ نے اس پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کردیاتھا جس کے بعد یہ فلم شاہ رخ خان کو ملی جو ان کے کیریئر میں ایک اہم ”سنگ میل“ ثابت ہوئی اور وہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے چلے گئے۔

مزید : تفریح