پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، موٹرسائیکل سوار 2 ملزموں نے نشانہ بنایا

پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، موٹرسائیکل سوار 2 ملزموں ...
پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، موٹرسائیکل سوار 2 ملزموں نے نشانہ بنایا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے عزیزآبادمیں دہشت گردی کا شکار پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ اے ایس آئی تابش کو موٹرسائیکل سوار 2 ملزموں نے نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی تابش کوپینٹ شرٹ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار دو ملزموں نے نشانہ بنایا۔قاتلوں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان تھیں۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے ہیں جنہیں فارنزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے اور عینی شاہدین کی مدد سے دہشت گردوں کے خاکے بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی تابش اور ماضی میں اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے طریقہ کار میں مماثلت ہے۔

مزید :

کراچی -