میٹرو بس روٹ پر پل سے پتھر گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

میٹرو بس روٹ پر پل سے پتھر گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
میٹرو بس روٹ پر پل سے پتھر گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں میٹرو بس روٹ پر زیر تعمیر پل سے پتھر گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی مری روڈ پر مریڑ چوک میں میٹرو ٹریک کے ساتھ زیر تعمیر پل سے ایک پتھر نیچے سے گرزنے والے موٹر سائیکل سوارپر جا گرا جس سے آزاد کشمیر کا رہائشی محنت کش نثار احمد شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار اور انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے محنت کش کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ پنڈی اسلام آباد میٹرو کے حادثات میں اب تک 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی