آصف زرداری بیمار، کچھ عرصہ پاکستان نہیں آسکیں گے: خورشید شاہ

آصف زرداری بیمار، کچھ عرصہ پاکستان نہیں آسکیں گے: خورشید شاہ
آصف زرداری بیمار، کچھ عرصہ پاکستان نہیں آسکیں گے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے شاید کچھ عرصہ پاکستان نہ آسکیں،اعتزاز احسن نے آصف زرداری کو  پارٹی عہدہ چھوڑنے کا مشورہ نہیں دیا۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لاہورکے این اے ایک سو بائیس کےالیکشن میں پیپلز پارٹی کو ناکامی نہیں ہوئی،اس الیکشن پر کمیٹی 30 نومبر سے پہلے رپورٹ دے گی۔قائم علی شاہ بہتر ین وزیرِ اعلیٰ ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں اگر ان کی جگہ کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ آیا تو تکرار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی شعور نہیں وہ غیر سنجیدہ ہیں،نبیل گبول اور ذوالفقار مرزا جتنی مرضی پارٹیاں بنالیں ، عوام انہیں مسترد کردیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -