مچھیرے نے اپنی جان پر کھیل کر دو سیاحوں کو دلدل سے زندہ نکال لیا

مچھیرے نے اپنی جان پر کھیل کر دو سیاحوں کو دلدل سے زندہ نکال لیا
مچھیرے نے اپنی جان پر کھیل کر دو سیاحوں کو دلدل سے زندہ نکال لیا

  

کرابی(مانیٹرنگ ڈیسک)مچھیرے نے اپنی جان پر کھیل کر دو سیاحوں کو دلدل سے زندہ نکال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ناروے کے دوشہری تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے کرابی کے ایک دریا کی سیاحت پر تھے کہ پرندوں کی تصویریں لیتے ہوئے وہ ایک دلدل میں پھنس گئے۔تعمیراتی کاموں میں مصروف ورکرز نے سیاحوں کو دلدل میں پھنسے دیکھا تو فوری مدد کو آ گئے تاہم ان کی کوششوں کو باوجود سیاح دلدل میں دھنستے جا رہے تھے کہ ایک مقامی شخص ان کی مدد کو آپہنچا، اس نے دونوں افراد کو نکالنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا جس پر اس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی ، مچھیرے نے دونوں افراد کے بیگ تھامے اور باہر رکھ د یئے جس کے بعد اُن کے آگے لیٹ گیا اورسیاحوں کو اس کے اوپر پاؤں رکھ کر دلدل سے نکلنے کی تجویز دی جس پر سیاحوں نے عمل کرتے ہوئے مصیبت سے جان چھڑائی اور دیکھتے ہی دیکھتے مچھیرا دلدل میں دھنستا ہوا اپنی کشتی کی طرف بڑھ گیا جبکہ سیاح دوسری طرف روانہ ہوگئے ۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -