میٹرو ٹریک سے پتھر گرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ٹھن گئی
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں میٹرو ٹریک سے پتھر گرنے سےایک نوجوان کی موت پر ن لیگ اور پی آئی ٹی میں ٹھن گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ اس کے ذمہ دار حنیف عباسی ہیں ان کیخلاف مقدمہ درج کرائینگے۔حنیف عباسی جیسے نااہل لوگوں نے پہلے بھی ملک کا بیڑا غرق کیا اب ان کو اتنا بڑا پراجیکٹ دینے کا انجام بھی دیکھ لیا ہے۔ دوسری طرف ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہر وقت کوئی نہ کوئی ایشو کھڑا کرنے کے چکر میں ہوتی ہے۔ نوجوان کی موت ایک حادثہ ہے پی ٹی آئی سیاست نہ چمکائے بلکہ عدالت میں جائے