شاہین دوسرے ٹیسٹ کیلئے دبئی پہنچ گئے، پیر کو پریکٹس کا سیشن منسوخ

شاہین دوسرے ٹیسٹ کیلئے دبئی پہنچ گئے، پیر کو پریکٹس کا سیشن منسوخ
شاہین دوسرے ٹیسٹ کیلئے دبئی پہنچ گئے، پیر کو پریکٹس کا سیشن منسوخ

  

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں بمشکل پہلا ٹیسٹ بچانے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے دبئی پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کی وجہ سے پیر کو ہونے والی معمول کی پریکٹس منسوخ کر دی گئی ۔ اب ٹیم منگل کو نیٹ پریکٹس کرے گی۔ٹیم مینجمنٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کھلاڑی بالکل فٹ اور دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیا ہیں۔ پیر کو پریکٹس کا سیشن اس لئے منسوخ کیا کیونکہ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار تھے اس میں ایسی کوئی بات نہیں کہ ایشو بن سکے

مزید :

کھیل -