پیر سے شدید بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

پیر سے شدید بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
پیر سے شدید بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

  


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، کشمیر، پشاور، کوہاٹ، بنوں،فاٹا ،ڈی جی خان ، مردان اورکوئٹہ میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ قلات ،مالا کنڈ ، گلگت بلتستان، ژوب میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخری ہفتے سے ملک بھر میں موسم تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے اور سردی کا موسم نومبر میںشروع ہوجائے گا

مزید : ماحولیات