اسرائیلی جارحیت، حماس نے روس سے مداخلت کی درخواست کر دی، روس کی مددکرنے کی یقین دہانی

اسرائیلی جارحیت، حماس نے روس سے مداخلت کی درخواست کر دی، روس کی مددکرنے کی ...
اسرائیلی جارحیت، حماس نے روس سے مداخلت کی درخواست کر دی، روس کی مددکرنے کی یقین دہانی

  

مقبوضہ بیت المقدس/ ماسکو (آئی این پی) اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت پر حماس نے روس سے مداخلت کی درخواست کردی جس پر روس نے فلسطین کی مدد کی یقین دہانی کروا دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے لیڈر خالد مشعل نے روس کے نائب وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مداخلت کی درخواست کی۔ حماس کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے اسرائیلی رویے کے خلاف اقدامات کی یقین دہانی کرادی ہے۔

حماس کے لیڈر خالد مشعل نے روس کے نائب وزیر خارجہ سے فون پر گفتگو کر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ظلم اور انتہا پسندی کے خلاف ہر ممکن اقدامات کرے گا۔روس نے شام کے بعد عراق میں بھی داعش کے خلاف کارروائی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ روسی نائب وزیر دفاع اناطولے انونوف کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے فوجی اور تکنیکی مدد کی درخواست کی تھی، اسی طرح عراق نے بھی داعش کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تو غور کریں گے۔ دوسری جانب مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا۔ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید پانچ فلسطینی شہید کر دیے گئے۔ اٹھارہ روز سے جاری خونی جارحیت میں اب تک 45 نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -