امریکا اور اسرائیل کے درمیان معطل شدہ دفاعی مذاکرات دوبارہ شروع

امریکا اور اسرائیل کے درمیان معطل شدہ دفاعی مذاکرات دوبارہ شروع
امریکا اور اسرائیل کے درمیان معطل شدہ دفاعی مذاکرات دوبارہ شروع

  


واشنگٹن (آئی این پی) اسرائیل اور امریکا کے درمیان مستقبل کے دفاع کے حوالے سے معطل شدہ بات چیت کاد وبارہ آغاز ہو گیا، رواں برس جولائی میں ایرانی ڈیل کے طے ہونے پر احتجاجاً اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اِن مذاکرات کو معطل کر دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں متعین اسرائیلی سفیرنے کی ہے۔ امکاناً فریقین اگلے دس برس کے لیے ایک امدادی پیکج پر متفق ہو جائیں گے اور اِس عرصے میں امریکا کی جانب سے اسرائیل کے لیے سالانہ امداد بڑھا کر تین بلین ڈالر کر دی جائے گی۔ اسرائیل اور امریکا کے درمیان موجودہ دفاعی معادہ سن 2017 میں اپنی مدت پوری کرے گا۔

مزید : بین الاقوامی