راج کوٹ میں جنوبی افریقہ کاراج،بھارت کو تیسرے ون ڈے میں عبرتناک شکست
راجکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی افریقہ نے بھارت کو انکے گھر میں ہی ایک بار پھر چت کردیا۔راجکوٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو271رنز کا ٹارگٹ دیا۔جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہام ڈی ویلئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو اوپنر ڈی کاک نے 118گیندو ں پر گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103رنز بنائے جبکہ ہڈ و پلیسس نے63گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 60رنز اسکور کئے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 118رنز کا اضافہ کیا۔بھارت کی طرف سے میڈیم پیسر مو ہیت شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بھارتی ٹیم252رنز کر سکی اور18رنز سے میچ ہار گئی ۔کوہلی نے سب سے زیادہ77سکور کئے۔اب جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں2-1کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پہلا میچ کانپور میں جنوبی افریقہ نے پانچ رنز سے اور دوسرا بھا رت نے اندور میں 22رنز سے جیتا تھا۔