احمد شہزاد معافی مانگے ورنہ میچ کے دوران احتجاج کروں گا، چاچا ٹی20 نے احمد شہزاد کو ''دھمکی'' دیدی

احمد شہزاد معافی مانگے ورنہ میچ کے دوران احتجاج کروں گا، چاچا ٹی20 نے احمد ...
 احمد شہزاد معافی مانگے ورنہ میچ کے دوران احتجاج کروں گا، چاچا ٹی20 نے احمد شہزاد کو ''دھمکی'' دیدی

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کرکٹ کو دل وجان سے چاہنے والے محمد زمان المعروف چاچا ٹی20 نے ” سلفی بوائے “ احمد شہزاد سے معافی مانگنے کامطالبہ کردیا ہے ورنہ احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔چاچا کرکٹ نے امارات کے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نے بدتمیزی کرنے پر ان سے معافی نہ مانگی تو وہ ابو ظہبی میں ہونیوالے انگلینڈ کے خلاف میچ میں احتجاج کریں گے۔

یاد رہے ہفتہ کی رات احمد شہزاد اور چا چا زمان کے درمیان ابوظہبی کے ہوٹل میں جھڑا ہوگیا تھا جس میں احمد شہزاد نے چا چا پاکستانی سے کافی تلخ کلامی کی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔چا چا زمان کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو ٹیم میں نہ کھلائے جانے پر غصہ ہے اور انہوں نے یہ غصہ مجھ پر اتارا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے احمد شہزاد کی باتوں کا برا نہیں مانا ،وہ میرے بچوں جیسا ہے اور میں نے ہمیشہ اس کی سپورٹ کی ہے۔چا چا زمان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے شوق میں انہوں نے اپنی نوکری بھی چھوڑ دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب کسی کے برے دن آتے ہیں تو وہ ایسی حرکتیں ہی کر تا ہے ۔

نوٹ: اس خبر میں غلطٍی سے چاچا کرکٹ کی تصویر شائع ہو گئی تھی جبکہ جس شخص کی بات کی جا رہی ہے وہ چاچا ٹی 20 ہیں جو بڑی بڑی مونچھوں کیساتھ اکثر میدانوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں۔ غلطی کا احساس ہونے پر چاچا کرکٹ کی جگہ چاچا ٹی 20 کی تصویر لگا دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -