بھارتی ماڈل عرشی خان شاہد آفریدی کے بارے میں اپنی بات سے مکر گئیں، قابل اعتراض تصاویر آن لائن جاری

بھارتی ماڈل عرشی خان شاہد آفریدی کے بارے میں اپنی بات سے مکر گئیں، قابل ...
بھارتی ماڈل عرشی خان شاہد آفریدی کے بارے میں اپنی بات سے مکر گئیں، قابل اعتراض تصاویر آن لائن جاری

  

ممبئی( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عرشی خان نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ کہا تھا کہ  وہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کیلئے برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر کوئی شرم محسوس نہیں کریں گی اور اگر انہوں نے شوٹ کروایا تو وہ آن لائن دستیاب نہیں ہوگا بلکہ صرف شاہد آفریدی اور ان کے درمیان رہے گا  لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ عرشی خان اتنی جلد اپنی بات سے مکر جائیں گی کیونکہ یہی کام انہوں نے اب برہنہ فوٹوشوٹ بنانے والے عالمی شہرت یافتہ فوٹو گرافر لیون بکسٹرکیلئے کردیا ہے اور کچھ تصاویر بھی آن لائن جاری ہوگئی ہیں۔

بکسٹر گزشتہ ہفتے بھارتی ساحلی شہر گوا میں آئے تھے اور عرشی خان نے ان کی مہمان داری کی تھی۔ ان کی آمد کی خبر ملتے ہی عرشی خان ان سے ملنے گوا پہنچ گئی تھیں جہاں اس نے اپنا برہنہ فوٹو شوٹ کروایا۔بکسٹر بھارت میں مردوں کے ایک میگزین کیلئے ماڈل کی تلاش کیلئے گوا آئے تھے جو ان کو عرشی خان کی صورت میں مل گئی۔واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فوٹو گرافر لیون بکسٹر فوٹو گرافی میں لائٹوں کے استعمال کےلئے جادوئی شہرت رکھتے ہیں ان کو کسی بھی عام چہرے اور پوز کو رنگوں اور لائٹس کے ذریعے بالکل نیا انداز دینے میں بے پناہ مہارت حاصل ہے،  وہ اس سے پہلے بھی متعدد بھارتی ماڈلز کے برہنہ فوٹو شوٹس کر چکے ہیں لیکن ان کو لائٹس کے ذریعے ہالی ووڈ اداکاروں کے جادوائی شوٹس لینے پر جانا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -