KitKat چاکلیٹ تو آپ نے اکثر کھائی ہوگی لیکن آپ کو معلوم ہے اسے KitKat کیوں کہا جاتا ہے؟ دلچسپ جواب جانئے

KitKat چاکلیٹ تو آپ نے اکثر کھائی ہوگی لیکن آپ کو معلوم ہے اسے KitKat کیوں کہا جاتا ...
KitKat چاکلیٹ تو آپ نے اکثر کھائی ہوگی لیکن آپ کو معلوم ہے اسے KitKat کیوں کہا جاتا ہے؟ دلچسپ جواب جانئے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کٹ کیٹ (kit kat)چاکلیٹ تو آپ سب نے کھا رکھی ہو گی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا نام کٹ کیٹ کیوں رکھا گیا تھا؟یہ مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی نیسلے کے ایک پرانے ریپر(چاکلیٹ کے اوپر لپٹا کاغذ)سے تاریخ دانوں نے ایک انوکھی کہانی کا انکشاف کیا ہے ۔ مورخین کے مطابق کٹ کیٹ کے ابتدائی ریپر پرایک معروف شیف کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ بعد میں اس عظیم شیف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چاکلیٹ کے مینو فیکچرر راﺅن ٹریز نے اس کا نام اس کے نام پر رکھ دیا۔کرسٹوفر کیٹلنگ 17ویں صدی میں سموسے اور کچوریاں و دیگر اسی نوع کی اشیاءبنانے کا ماہر تھا۔

چاکلیٹ کے بانی راﺅن ٹریز اور جارج کیٹلن ایک گروپ کے رکن تھے جس کا نام کٹ کیٹ کلب (kit-Cat club)تھا۔ اس کلب کے اراکین کی اکثریت بااثر سیاستدانوں اور مصنفین کی تھی جو 17ویں صدی کے آخر اور 18 ویں صدی کے آغاز میں لندن میں اکٹھے بیٹھتے تھے۔اس کلب کا نام کرسٹوفر کیٹلنگ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ وہ شائر لین میں کچوریوں اور سموسوں کی دکان چلاتا تھا، اسی جگہ اس کلب کی پہلی میٹنگ ہوئی تھی۔ کرسٹوفر کلب کے اراکین کو قیمے کے سموسے بھی کھلاتا تھا ۔ ان سموسوں کا نام اس نے اپنے نام کی نسبت سے کٹ کیٹ رکھا ہوا تھا۔اسی نام سے متاثر ہو کر 1911ءمیں راﺅن ٹریز نے اپنی چاکلیٹ کو کٹ کیٹ کا نام دینے فیصلہ کیا۔ پہلے اس چاکلیٹ کا نام راﺅن ٹریز چاکلیٹ کرسپ ہوتا تھا جسے بعد میں کٹ کیٹ چاکلیٹ سے بدل دیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس