واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو بالکل بھی پسند نہیں آیا، انٹرنیٹ پر احتجاج کرنے لگے

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو بالکل بھی پسند نہیں آیا، انٹرنیٹ پر احتجاج ...
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو بالکل بھی پسند نہیں آیا، انٹرنیٹ پر احتجاج کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف چیٹنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ میں کچھ ایسے فیچرز متعارف کروا دیئے جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آ رہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر واٹس ایپ سے یہ نئے فیچرز واپس لینے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق نئے فیچرز میں سب سے اہم یہ ہے کہ اب ایپلی کیشن پر ایموجی بہت بڑے سائز میں نظر آنے لگے ہیں۔ پہلے جب صارفین کسی دوست کے ساتھ چیٹ میں ایموجی شامل کرتے تھے تو وہ چھوٹے سائز میں ہوتے تھے۔ اب ان کا سائز بہت بڑا کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کو GIF تصاویر بھیجنے اور موصول کرنے کا فیچر بھی فراہم کر دیا
رپورٹ کے مطابق صارفین سوشل میڈیا کے ذریعے واٹس ایپ سے یہ فیچر واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”نہیں، واٹس ایپ، میں نہیں چاہتا کہ ایموجی اتنے بڑے نظر آئیں اور میں اتنے زیادہ ایموجی استعمال بھی نہیں کرنا چاہتا۔“ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ”واٹس ایپ پر ایموجیز کا نیا انداز بہت خوفناک ہے۔“
اس کے علاوہ بھی ایپ میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ اب صارفین اپنے دوستوں کو بھیجنے سے قبل تصاویر کو کسٹمائز کر سکتے ہیں اور ان پر ڈرائینگ بھی کر سکتے ہیں اور کئی رنگوں میں اپنے نوٹس بھی لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔اس کے لیے اب آپ جب بھی واٹس ایپ سے کوئی تصویر یا ویڈیو بھیجنا چاہیں تو ایڈیٹنگ ٹولز آپ کی سکرین پر نمودار ہوں گے جن کے ذریعے آپ ان تصاویر اور ویڈیوز کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں اور تصاویر میں ایموجیز یا تحریر بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اب واٹس ایپ کیمرہ فیچرز میں فرنٹ کیمرے کو بھی شامل کر دیا گیا ہے جس سے آپ براہ راست اپنی سیلفی بنا کر بھی واٹس ایپ پر بھیج سکتے ہیں۔ فرنٹ یا بیک کیمرہ منتخب کرنے کے لیے سکرین پر ڈبل ٹیپ کیجیے اور تصاویر کو بڑا یا چھوٹا کرنے کے لیے تصویر پر اوپر یا نیچے انگلی گھمائیے۔