اگر آپ کا شوہر بینکر یا ڈاکٹر ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کا شوہر بینکر یا ڈاکٹر ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں
اگر آپ کا شوہر بینکر یا ڈاکٹر ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کی ایک دوسرے سے بے وفائی کے موضوع پر اب تک کئی تحقیقات سامنے آ چکی ہیں جن میں کئی ایسے عوامل کا انکشاف کیا گیا ہے جو ایک شریک حیات کو دوسرے سے بے وفائی کی ترغیب دیتے ہیں۔ اب ماہرین نے فریقین کی نوکری کی نوعیت کے متعلق بھی حیران کن انکشاف کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چند مخصوص قسم کی نوکریاں کرنے والے مرد اپنی شریک حیات سے دوسروں کی نسبت زیادہ بے وفائی کرتے ہیں۔ ان میں سرفہرست بینکرز اور بروکرز ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”اپنے شریک حیات سے سب سے زیادہ بینکرز اور بروکرز بے وفائی کرتے ہیں جبکہ اس فہرست میں پائلٹ، ڈاکٹرز اور نرسز دوسرے اور تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔“

دنیا کی خوبصورت ترین استانی؟ریاضی کی ایک ٹیچر جس کی کلاس روم میں ایک ویڈیو نے دنیا میں دھوم مچا دی،یہ دراصل کون ہے؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
ویب سائٹ وکٹوریہ میلن کی طرف سے منعقد کیے جانے والے اس تحقیقاتی سروے میں اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے والی 5ہزار 658خواتین سے سوالات کیے گئے جن میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ یہ خواتین زیادہ تر اپنے دفتر ہی کے کسی مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرتی ہیں۔ سروے کی گئی خواتین میں سے 65فیصد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے کولیگ سے معاشقہ چلا رکھا ہے۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ دفتر ہی کے کسی مرد سے تعلق استوار کرنا اور اسے خفیہ رکھنا نسبتاً آسان ہوتا ہے کیونکہ ایسے میں انہیں کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے ساتھ ہی ان خواتین نے یہ بھی اعتراف کیا کہ جب کولیگ کے ساتھ ان کا تعلق کسی وجہ سے ٹوٹ جائے تو پھر اس جگہ پر کام کرنا بھی بہت زیادہ کٹھن ہو جاتا ہے۔
سروے کے بعد ترتیب دی گئی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر بینکرز، بروکرز اور اینالسٹ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر پائلٹ و دیگر فضائی عملہ، تیسرے نمبر پر ڈاکٹر، نرسز و دیگر طبی عملہ، چوتھے نمبر پر کاروباری افراد، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، منیجرز اور سیکرٹریز، پانچویں نمبر پر کھلاڑی، ایتھلیٹس، انسٹرکٹرز اور نمائندے، چھٹے نمبر پر موسیقار، گلوکار، ماڈلز، اداکار اور فوٹوگرافرز، ساتویں نمبر پر ڈی جے، ڈانسرز اور ویٹرز، آٹھویں نمبر پر صحافی، پبلک ریلیشن آفیسرز، کمیونیکیٹرز اور نویں نمبر پر وکیل، ان کے سیکرٹریز، پراسیکیوٹرز اور جج اپنے شریک حیات سے بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -