فیس بک پر ایک پوسٹ نے اس خاندان کو اپنے ہر اثاثے سے محروم کردیا، آپ بھی جانئے اور سوشل میڈیا پر یہ غلطی کبھی نہ کریں

فیس بک پر ایک پوسٹ نے اس خاندان کو اپنے ہر اثاثے سے محروم کردیا، آپ بھی جانئے ...
فیس بک پر ایک پوسٹ نے اس خاندان کو اپنے ہر اثاثے سے محروم کردیا، آپ بھی جانئے اور سوشل میڈیا پر یہ غلطی کبھی نہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر ایک پوسٹ نے اس برطانوی خاندان کو اپنے اثاثے سے محروم کر دیا۔ ڈسپلے ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق مارک ہیگنزنامی شخص کا دفتر رہائش سے بہت دور تھا۔ چنانچہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ دفتر کے قریب کہیں رہائش لے لیتے ہیں۔ اس کی بیوی بیکی نے سامان شفٹ کرنے والی کسی کمپنی کی خدمات کے لیے فیس بک پر ایک پوسٹ کی صورت میں کمپنی کی خدمات درکار ہیں کا اشتہار دے دیا۔ جواب میں ایک کمپنی نے ان سے رابطہ کیا جس کے مالک کا نام لی گرین تھا۔ ان کی پروفائل بہت پروفیشنل نظر آتی تھی۔ لی گرین نے بیکی سے خود بات بھی کی اور طے کیا کہ کس روز اس کے آدمی بیکی کے گھر آئیں گے اور سامان شفٹ کرنے کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

’گزشتہ روز میں کلاس سے نکل کر جارہی تھی کہ 4 لڑکے۔۔۔‘ نوجوان پاکستانی لڑکی نے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا، پڑھ کر بیشتر پاکستانی مرد شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے
بالآخر وہ وقت آگیا۔ لی گرین کے آدمی گھر میں سامان سمیٹنے میں مشغول تھے اور مارک اور بیکی ان کی تیزی اور مہارت سے بہت متاثر ہو رہے تھے۔ محض 45منٹ کے اندر ورکرز ان کے گھر کا پورا سامان باندھ کر ٹرک میں منتقل کر چکے تھے۔ مارک نے ان کی مہارت کی تعریف کی اور انہیں مقررہ جگہ پر سامان پہنچانے کو کہہ دیا۔ لیکن مارک اور بیکی کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب بہت وقت گزرجانے کے باجود سامان متعلقہ جگہ پر نہ پہنچا۔ انہوں نے لی گرین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ لی گرین نامی کوئی شخص وجود ہی نہیں رکھتا اور اس کی کمپنی فراڈ تھی۔ دراصل وہ نوسرباز تھے اور ان کا سامان اور کل اثاثے لے کر رفوچکر ہو چکے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -